پنجاب پبلک سروس کمیشن 56

پی پی ایس سی امتحان،مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کیتحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹرایڈمن کی آسامی کے امتحان پرکوئی کامیاب نہ ہوسکا۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سپیشلائز ڈہیلتھ کیئرمیں ایسوسی ایٹ پروفیسرسرجری کی آسامی پر ایک امیدوار کامیاب، سپیشلائزڈہیلتھ کیئرمیں سینئررجسٹرارکارڈیک سرجری کی آسامیوں پر4امیدوارکامیاب ہوئے، جن میں محمد فاروق احمد، محمد علی، محمد حسین رضا شامل ہیں۔ اسکے علاوہ پنجاب پولیس راولپنڈی ریجن میں سب انسپکٹر کی 29آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے ، جن میں محمد وقاص، انضمام الحق، یاسر کیانی، ماریہ نورین، ملک محمد ہارون، شہزاد شاکر ، بلال بیگ، احمد علی خان، فہیم ساجد، وسیم ناصر، خرم شہزاد شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس شیخوپورہ ریجن میں سب انسپکٹر کی 40آسامیوں پر امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں ناظم عباس، محمد ندیم، شبیر انور، شاہد حسین، فخرالزمان، محمد اشفاق، احمد جنید اقبال، آصف رضا، محمد نعیم عابد، محمد خلیل اختر، شہزاد یونس، عابد حسین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب آبپاشی محکمہ سرگودھا زون میں ضلع دار کی آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد اشفاق، محمد فراز یوسف، غلام عباس، محمد حماد، محمد رضوان علی شاہ شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں ناکام امیدوار اپنی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں