اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ڈی سی میں بھرتیوں کے خلاف حکم امتناع میں آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع کردی ہے۔
عدالت نے پی ٹی ڈی سی کے وکیل کی عدم حاضری پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگرآئندہ سماعت پر بھی وکیل پیش نہ ہوئے توجرمانہ ہو گا۔ منگل کوجسٹس عامر فاروق نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کیس کی سماعت کی اور نئی بھرتیوں پر حکم امتناع برقرار رکھا۔
پی ٹی ڈی سی کے وکیل کی عدم حاضری پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وزارت کا جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں بیان دے کرگیا کہ ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے پراسیس کررہے ہیں، مضحکہ خیز بات ہے کہ انہیں 22 کروڑ افراد میں سے ایک کوالیفائیڈ بندہ نہیں مل رہا،اگرمستقل چیئرمین ہو تو پھر جو مرضی فیصلے کریں کسی کو کیا اعتراض ہے؟۔عدالت نے یہ بھی دیکھنا ہےکہ قائم مقام ایم ڈی پالیسی کے حوالے سے فیصلے کرسکتا ہے یا نہیں؟۔
جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل اورپی ٹی ڈی سی کے وکیل ایک تاریخ مقررکرلیں اوراس پردلائل دیں،جوتاریخ مقررکریں اس پراگردلائل نہ دیے گئےتوجرمانہ عائد ہو گا۔ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔آئندہ تاریخ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔