لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کے 43ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا،تحریری حکم نامہ جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن7 مارچ تک معطل رہےگا اور اسی کے تناظر میں ضمنی الیکشن بھی معطل رہے گا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سیٹیں خالی قرر دینے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا اور الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخابات کا اعلان نہیں کرے گا۔