حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے پیسے لے کراپنا ضمیربیچا، حلیم عادل شیخ کا الزام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے پیسے لے کراپنا ضمیربیچا، ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، 4اراکین نے پیسوں کے عوض سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے پیسے لے کراپنا ضمیربیچا، ووٹ کاسٹ کرنے والے پارٹی چھوڑکر پی پی سے الیکشن لڑیں، ووٹ کاسٹ کرنے والے اراکین کوآئین کے تحت نااہل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے کس قانون کے تحت پی ٹی آئی ارکان کوبینچزپربٹھایا؟