شازیہ مری

پی ٹی آئی کے وزیر کشمیر کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ہیں، ووٹرز کو ہراساں کیا جاتا رہا، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر کشمیر کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ہیں، ووٹرز کو ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پی پی پی امیدواروں پر فائرنگ ہوتی رہی ہے، پولنگ ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاتا رہا۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کارکنان پولنگ اسٹیشنوں پر جگہ جگہ قبضے کرکے ٹھپے لگاتے رہے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کے انتخابات میں غنڈہ گردی کی مثال قائم کردی، پاکستان میں دھاندلی سے حکومت بنانے والوں نے کشمیر میں بھی دھاندلی شروع کردی۔