فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنز کی، ان کا نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی اے ہے اور اس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔