جلسے

پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت، ڈی سی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے 22مارچ کو مینارِ پاکستان پر تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 4اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست منظور کر لی اور توہین عدالت کی درخواست کو عید کی تعطیلات کے بعد 4اپریل کو سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔