شہباز گل 222

پی ٹی آئی کے تمام فنڈز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا جاچکا ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام فنڈز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا جاچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اکٹھا ہونا ہے، عدالتی حکم کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود کیوں جمع نہیں کروارہے؟ شہباز گل نے مزید کہا کہ ظاہر ہے بھتہ کی پرچیاں ریکارڈ میں جمع کیسے کروائیں گے بہت نازک صورتحال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں