عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، عدم اعتماد لائے تو لوگ کم ہونگے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کسی بھی احتجاجی کال پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔

ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو اُن کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ جائیں گے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے یہ تو طے کر لیں کہ بات چیت کرنی کس سے ہے اور کرے گا کون؟

انہوں نے کہا کہ انتشارکی سیاست سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اورملک اب صرف سنجیدہ سیاسی رویے ہی برداشت کرسکتا ہے۔