عطا اللہ تارڑ 43

پی ٹی آئی کی طرف سے انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے، مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے میں ان لوگوں سے کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں، ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں