لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی شاہدرہ میں ورکر کنونشن کی اجازت کے لیے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی نے اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے آفس اعتراض جوڈیشل سائیڈ پر سننے کی ہدایت کردی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 13 ستمبر کو رزاق اسٹیڈیم شاہدرہ میں ورکر کنونشن کرنا ہے ۔