کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیٹ پر کوئی لڑنا نہیں چاہتا سب ن لیگ کی ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردی ایک بیان میں کہا کہ عمران خان عوام میں گیا تو عوام اسے بتائے گی، عوام کا عدم اعتماد ہو چکا ہے اب پارلیمنٹ میں عدم اعتماد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں تک نمبر گیم پوری ہو جائے گی، پی ٹی آئی کی سیٹ پر کوئی لڑنا نہیں چاہتا سب ن لیگ کی ٹکٹ مانگ رہے ہیں، فِیصل واڈا کی جھوٹی گواہی تھی کورٹ کو اس کیس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔









