شہبازاکمل جندران۔۔۔
ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہیں پنجاب میں یکساں قومی نصاب تعلیم کو خیر باد کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے مجاز اتھارٹی اور بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر ہی صوبےمیں چھٹی سے آٹھویں تک سنگل نیشنل کریکولا ختم کر دیا ہے۔
حالانکہ یکم اگست 2022 سے صوبے میں نئے تعلیمی سال کا آغاز چھٹی سے آٹھویں تک یکساں قومی سے ہونا تھا۔
اس سلسلے میں سینکڑوں پبلشرز اور مصنفین مختلف مضامین کے مسودے جمع کروانے کے ساتھ ساتھ انٹرنل اور ایکسٹرنل ریویو کی مد میں کروڑوں روپے فیس بھی ادا کر چکے ہیں۔
جبکہ پی سی ٹی بی کی طرف سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے تحت نئی کتابوں کی اشاعت کے لئے ایلوکیشن بھی کی جاچکی ہے۔