بیرسٹر گوہر خان

پی ٹی آئی کو عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی، پارلیمنٹ نے بھی استحصال کیا، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی سے متعلق کیسز میں عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی اور ہمیں پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا جبکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے قائدین اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کیسز میں عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی، پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا، پارلیمنٹ نے بھی آج ہماری جماعت کے ساتھ استحصالی کردار ادا کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے فی الفور مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر 4 افسران بھی استعفیٰ دیں۔