محمد زبیر

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کے بجائے دشمن کا درجہ دیدیا گیا،محمد زبیر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کے بجائے دشمن کا درجہ دیدیا گیا۔

میرے خیال سے بات چیت نہیں ہونے جارہی، وزیراعظم نے کہا تھا سب کیخلاف مقدمات درج کریں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات نہیں کرائے گئے، بار بار لوگوں کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو لگتا ہے یہ 2029 سے پہلے بل پاس کرائیں گے کہ ابھی الیکشن نہیں ہوسکتے۔