رانا تنویر حسین 49

پی ٹی آئی کو اپنی بات جمہوری انداز میں سامنے لانے کا بارہا موقع دیا گیا ‘ رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر رانا غذائی تحفظ و ریسرچ تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی تنازعات و اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی مسائل کے حل اور ملکی تعمیر و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ذریعے اپنی بات جمہوری انداز میں سامنے لانے کا بارہا موقع دیا گیا مگر یہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ ان کی ساری کوششوں کا واحد مقصد اپنے کرپٹ لیڈر کو سزا سے بچانا ہے ،انہیں ملک و قوم کے مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں، عوام نے جن امیدوں اور توقعات کے ساتھ آئندہ پانچ سال کیلئے (ن)لیگ کو برسر اقتدار رہنے کا مینڈیٹ دیا ہے ان پر پورا اتریں گے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی ۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے ہے ،عوامی مسائل کے حل اور درپیش بحرانوں کے خاتمہ کیلئے نمایاں جدوجہد کی گئی اور موثر اصلاحات کے ذریعے نظام میں پائی جانے والی خامیوں کا تدارک کیا جارہا ہے جس سے دیرینہ مسائل کا خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے ،حکومت نے سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے تمام تر فاصلے ختم کئے ہیں اور اب دونوں اہم ریاستی ستون مل کر ریاستی ڈھانچے کو سہارا دیئے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کی سیاست جھوٹے دعوے اور خیالی پلا ئوپر مبنی نہیں ہے بلکہ پارٹی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی فلاح و بہبود کے مثالی منصوبے شروع کئے ،(ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور صحت کارڈ کا اجراء ، میٹرو بس اور اوررنج ٹرین کی تکمیل سمیت دیگر مثالی عوامی خدمات (ن)لیگ کی قیادت کا اعزاز ہیں اور خدمت کے اس سفر کو اب آگے بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں