اسلام آباد (رپورٹنگ آں لائن) پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بالکل کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشت گرد جماعت سمجھتی ہے،کے پی کے عوام نے صوبے میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف ہے اور کے پی عوام کی فلاح کیلئے کھڑی رہے گی۔
ایک انٹرویو میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کے پی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں، جولائی 2022 میں رانا ثنااللہ کا ٹوئٹ ہے ٹی ٹی پی سے مذاکرات جاری رکھے جائیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ شہریار آفریدی نے ماضی میں جو بیان دیا تھا وہ ان کا ذاتی تجزیہ ہوسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی تو قمر جاوید باجوہ کو کبھی صاحب بھی نہیں کہتے تھے۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کے پی دو دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے، خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔









