شفقت محمود

پی ٹی آئی کارکن کی شہادت خود کو غیر جانبدار کہنے والی نگران حکومت کے سینے پر تمغہ ہے’ شفقت محمود

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کی شہادت خود کو غیر جانبدار کہنے والی نگران حکومت کے سینے پر تمغہ ہے ،ہمارے نہتے کارکنوں اور خواتین پر تشدد کیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکنان پرامن ریلی کے لیے اکٹھا ہو رہے لیکن پولیس کی جانب سے ان پر بدترین تشدد کیا گیا ۔

انہوںنے کہا کہ خود کو غیر جانبدار کہنے والی نگران حکومت نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کے انتخابات کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے ،انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں اسی انتخابی شیڈول کا حصہ ہیں،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ الیکشن شیڈول جاری ہو اور دفعہ 144 نافذ کردی جائے۔