کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے کارکن گھیراو کریں گے تو ایم کیو ایم کے کارکن بھی جواب دیں گے‘ہمارے کارکن گرمی میں خراب بھی نہیں ہوتے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھی جلد انتخابات کی حامی ہے، جتنا جلد انتخابات ہوجائیں اتنا بہتر ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ جو رویہ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا ہے اور جس گھیراو¿ کی وزیر اعظم نے بات کی، اگر تحریک انصاف کے کارکن گھیراو¿ کریں گے تو ایم کیو ایم کے کارکن بھی جواب دیں گے جب کہ ہمارے کارکن گرمی میں خراب بھی نہیں ہوتے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھی جلد انتخابات کی حامی ہے، جتنا جلد انتخابات ہوجائیں اتنا بہتر ہے۔