بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی کابیان کالعدم تنظیموں کی طرف جھکائوظاہرکرتاہے،بیرسٹرعقیل ملک

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کابیان کالعدم تنظیموں کی طرف جھکائوظاہرکرتاہے۔

جاری بیان میں وزیرمملکت نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے ،یہ ملک دشمن عناصر کی حمایت کی واضح علامت بھی ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کا جھکائو کالعدم تنظیموں کی طرف ہے، جو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

وزیرمملکت نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کی حمایت کرنا قومی سلامتی پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ ریاست کو ایسے بیانات اور ان کے پس پردہ عزائم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے، تاکہ پاکستان کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔