شفقت محمود

پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سازی بلدیاتی انتخابات سے پہلے مکمل کرلیں گے،شفقت محمود

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم و پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں فروری کے وسط تک پارٹی کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لیں گے،

تحریک انصاف کی تنظیم سازی کاعمل تیز ی سے مکمل کیا جا رہاہے، اب تک لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ کی ضلعی تنظیمیں مکمل کی گئی ہیں جب کہ ضلعی تنظیمیں مکمل کرنے کے بعد صوبائی حلقوں کی تنظیموں کا اعلان کیاجائےگا۔