مسرت جمشید چیمہ 55

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بڑھکیں لگانے والوں کی اپنی زبان لڑکھڑا رہی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بڑھکیں لگانے والوں کی اپنی زبان لڑکھڑا رہی ہے اور ان کے ماتھے پر پسینہ آرہا ہے کیونکہ انہیں عوامی رد عمل کا بخوبی اندازہ ہے ،پی ٹی آئی کے حلف نامے جمع کرانے والے اراکین کو دبائو میں لانے کیلئے جو منفی سر گرمیاں کی جارہی ہیں یہ ہرگز جمہوریت کی خدمت نہیں ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں نے مخصوص نشست کیلئے درخواست دی ہے اور نہ امیدوار ہوں ، میں ایک عام کارکن کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑی ہوں، میں نے اور میرے شوہر نے جو اذیتیں اور صعوبتیں برداشت کی ہیں دعا ہے کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو ، میرا بیٹا کینسر میں مبتلا تھا جس سے ہم دور رہے ،ہمارے کاروبار کو نا قابل نقصان پہنچا ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر نامکمل ہے ،سب کو معلوم ہے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کن حالات میں الیکشن لڑا ، جیت کے تناسب سے مخصوص اور اقلیتیں نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملنی تو کس کو ملنی ہیں؟، جن جماعتوں نے پی ٹی آئی کی نشستوں پرمال غنیمت سمجھ کر ہاتھ صاف کیا سپریم کورٹ کے آئین و قانون پر مبنی فیصلے سے ہمیں وہ نشستیں واپس ملی ہیں لیکن اس پر بلا جواز واویلا کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں