فواد چوہدری

پی ٹی آئی پاکستان کے عوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کی ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کی ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو، فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تحریک ابھی جاری ہے، عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔