اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہرجگہ بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
ایک بیان میں انجینئرامیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے،پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی، بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔انہوںنے کہاکہ گیارہ سال سے زائد عرصے سے مسلط پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کو آثارقدیمہ بنادیا ہے۔