اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو دوزخ بنا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں برائے نام کمی کر کے گیس زیادہ مہنگی کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ٹماٹر انار سے اور انڈا ڈالر سے مہنگا ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شبلی فراز اپنا ماضی یاد رکھتے تو کبھی غداری کے فتوے نہ بانٹتے لیکن افسوس شبلی فراز گفتگو کرتے وقت اپنے والد کے افکار بھول جاتے ہیں۔