فواد چوہدری 125

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے پر حکم کے بعد رد عمل دیا،

فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہربات کےلیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں