احسن اقبال

پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 240ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا، احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ہر صف اول کی انجینئرنگ یونیورسٹی کی لیبارٹریز کو نیشنل سینٹر آف ایکسی لنس کے ساتھ منسلک کیا گیا،پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 240ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا،ملک بھر میں ڈیجیٹل انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنایا جارہا ہے، نوجوان ڈیجیٹل سکلز سے لاکھوں روپے کمارہے ہیں،ڈیجیٹل سکلز کے تحت نوجوان ہر طرح کے سکلز سے روشناس ہوں گے،وزیراعظم کی ہدایت پر 10ارب روپے سے لیب ٹاپ سکیم کو دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پارٹ آف ویژن 2025کے تحت 2013-18میں پاکستان میں ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو اجاگر کیا، 2017-18میں چار نیشنل سینٹر آف ایکسی لنس قائم کیے گئے، ہر سینٹر کو 12مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ منسلک کیا گیا، ملک کی ہر صف اول کی انجینئرنگ یونیورسٹی کی لیبارٹریز کو نیشنل سینٹر آف ایکسی لنس کے ساتھ منسلک کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ دور حکومت میں ڈیجیٹل لائسنس قائم کئے، مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ماضی میں نوجوانوں کو 10لاکھ لیب ٹاپ تقسیم کئے، لیب ٹاپ دینے کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں شامل کرنا تھا،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کیا،پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل سکلز سے لاکھوں روپے کمارہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور میں پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی،پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 240ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 10ارب روپے سے لیب ٹاپ سکیم کو دوبارہ شروع کررہے ہیں،ملک بھر میں ڈیجیٹل انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنایا جارہا ہے،ڈیجیٹل سکلز کے تحت پاکستان کے نوجوان ہر طرح کے سکلز سے روشناس ہوں گے۔