شیر افضل مروت

پی ٹی آئی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں،شیر افضل مروت کا انکشاف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کا انکشا ف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گروپ میں شامل لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کا بھی گروپوں سے متعلق بیان آیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں تقریر نہیں کر سکا کیونکہ میں تاخیر سے پہنچا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ راستے میں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا، اس لیے دیر ہو گئی۔