سینیٹر پلوشہ خان 178

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس التوا کے پیچھے چھپ رہی ہے، سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس التوا کے پیچھے چھپ رہی ہے، عمران خان نے جرم نہیں کیا تو الیکشن کمیشن سے بھاگ کیوں رہے ہیں،

عمران خان کے چہرے سے صادق اور امین کا میک اپ اتر چکا ہے، جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لیا ہے، پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے چاہے ناجائز ہی ہو، الیکشن کمیشن سے اپیل کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا جلد فیصلہ سنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں