بیرسٹر سیف 211

پی ٹی آئی فیڈریشن کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فیڈریشن کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کسی سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے اے این پی سے انتخابی اتحاد کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کا حصہ کسی جماعت سے اتحاد کا سوچ بھی نہیں سکتے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی فیڈریشن کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، عوامی حمایت سے ملک میں جمہوری استحکام کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں