اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا تیل کس بھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ جلسے، بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔









