اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار جتنی رکاوٹیں کھڑی کر لے پشاور جلسہ تو ہوکر رہے گا۔
نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور شہری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فقید المثال میزبانی اور استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے قابل مزمت ہیں، جلسہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا بڑا سیاسی اجتماع ہوگا۔
نیر بخاری نے مزید کہا کہ بزدل اور خوفزدہ حکمرانوں میں عوامی قوت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار پرامن ریلیوں میں رکاوٹیں ڈال کر کارکنوں کو اشتعال دلا رہی ہے۔