عمران میر

پی ٹی آئی رہنما کاسینئر صحافی عمران میر کی قیمتی جائیداد پر دن دیہاڑے ناجائز قبضہ

شہباز اکمل جندران۔۔۔

دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی انتہا، انتظامیہ، پولیس بے بس۔ ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں درجنوں غنڈوں نے نامور اور سنئیر صحافی عمران میر کی زمین ہتھیانے کی کارروائی کی۔
 ایم این اے
اس سارے عمل کے دوران درجنوں مسلح افراد عمران میر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے. درجنوں مسلح افراد اور درجنوں گاڑیاں ہیں تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ زبیر خان نامی بندہ مردان سے پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کا کزن ہے۔ عمران میر کاکہنا تھا کہ وہ قانون پسند اور شریف انسان ہیں اور ان غنڈوں کے آگے بے خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں ۔ہوں۔ جبکہ کوئی فورم ان کی مدد کو تیار نہیں ہے۔

 گاڑی
عمران میر کے مطابق یہ ہے ایم این اے صاحب کی پلیٹ والی گاڑی۔ یہ صاحب زبیر خان ہیں ۔مردان سے پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کے کزن۔ درجنوں گاڑیوں اور گارڈز کے ساتھ آئے۔ انتظامیہ اور پولیس ان کے سامنے بے بس تھی۔ یہ ڈائریکٹ پرائیویٹ کرینوں سے دیواریں گرواتے رہے۔ تحصیلدار منع کرتا رہاکہ یہ غیر قانونی کام ہے نہ کریں۔ لیکن انہوں نے سار کام اسلحے کے زور پر کرایا۔ پولیس اور انتظامیہ نے اپناکندھافراہم کیا۔۔عدالتی احکامات بھی انہوں نے نہ مانے۔ میں انصاف کے لیے کہاں جاؤں؟ کون سا فورم ہے؟

البتہ اس موقع پر لاہور میں پروفیشنل صحافیوں کا نمائندہ گروپ حرکت میں آیا اور پروگریسو گروپ کی طرف سے پی ٹی آئی کے ایم این اے کے سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور گروپ کے چئیرمین معین اظہر کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
پروگریسو گروپ نے امر کا بھی اعادہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر سینئر صحافی عمران میر کی اراضی واگزار کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔