اسد قیصر 121

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت مقرر کر دی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے صوبائی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں