پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنمائوں کی عمران خان کے بیان کی وضاحت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کبھی ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کبھی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، عمران خان نے ہمیشہ ادارے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پربات کی، افراد پر تنقید کو ادارے کی تنقید نہ کہا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ہر بار ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہمیشہ کہا فوج میری اورپاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے، قاتلانہ حملے کے باوجود جذبات کے بجائے فوج کا بطور ادارہ تحفظ کیا۔