مرتضیٰ وہاب 52

پی ٹی آئی دوسروں کو جمہوریت کا سبق دینے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے، مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی و ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما دوسروں کو جمہوریت کا سبق دینے کے بجائے خود اپنے گریبان میں جھانکیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو دنیا جانتی ہے، جمہوریت کی بحالی میں پیپلزپارٹی قیادت نے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں کے سائے میں پلنے والے جمہوریت کے بارے میں کیا جانیں!

جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9مئی کے گھنائونے واقعات نے سب پر عیاں کردیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ معصوم کارکنان کو ریاست مخالف بیانیے پر لگانے والے کون ہیں؟ مشکل وقت میں کارکنان کو اپنا ماننے سے انکار کردیا کیا یہ جمہوریت ہے؟ الزام تراشی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں