لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہو گئے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی، سونامی نے ملک کا بہت نقصان کیا، افغانستان جیسے اہم ایشو پر بھی قومی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔
خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی سے لوٹے اکٹھے کر کے حکومت بنائی گئی، وزیر اعظم اور وزرا بدترین کارکردگی کو اچھا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین برسوں میں سرکاری ادارے تنزلی کا شکار ہوئے اور صرف اپوزیشن کا احتساب ہوا۔