فرخ حبیب

پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی توجہ باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ کورونا کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم جولائی تا اکتوبر 6 ارب ڈالرز کیساتھ تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، پچھلے سال سے 27 فیصد زیادہ ہے۔فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا کہ ن لیگ کے دور میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونا شروع ہوگئی تھی، پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔