جعفر بن یار
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات 11 محکموں کے سیکرٹریز کو ملنے والے اختیارات واپس لے لئے گئے
جنوبی پنجاب کو دوبارہ تخت لاہور کے ماتحت کردیا گیا
پنجاب حکومت کے رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کا ایک اور نوٹیفیکیشن جاری
جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری چیف سیکرٹری پنجاب کے ماتحت کام کرینگے ،،، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب صوبائی سیکرٹری کے تفویض کردہ اختیارات کے مطابق کام کر سکیں گے
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے 15 محکموں کے سیکریٹریز بھی صوبائی سیکرٹریز کے اختیارات اور ہدایات کے مطابق چلیں گے
11 ستمبر 2020 کو رولز آف بزنس میں کی گئی ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی واپس،،، جنوبی پنجاب میں بیٹھنے والا سیکرٹری ذیلی ادارے کا ہیڈ کہلائے گا ، اختیارات نہیں ہونگے
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب بھی چیف سیکرٹری کے ماتحت ہوگا
ملتان، تبادلے، تعیناتیاں ، معطلی کے فیصلے بھی لاہور سے منظوری کے بغیر نہیں ہوسکیں گے ،،، 11 ستمبر 2020 کے نوٹیفکیشن میں جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو چیف سیکریٹری اور سیکرٹریز کو مکمل صوبائی سیکرٹری کے اختیارات دئے گئے تھے
پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے بااختیار انتظامی سیکریٹریٹ کا خواب اور وعدہ پورا نہ کرسکی جنوبی پنجاب کے لوگ ایک بار پھر ہر کام کے لئے لاہور جانے پر مجبور ہوں گے