فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی حکومت نے تھانوں کو سیاست سے پاک کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان کا دعوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس اعوان نے دعوی کیا ہاے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تھانوں کو سیاست سے پاک کر دیا ہے،شہباز شریف کو اندھیرے میں بھاگنے کی کیا ضرورت پڑی؟

نیب ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی طریقہ اختیار کرتی ہے ،جسے نیب پر اعتراض ہے وہ عدالت سے رجوع کرے،پولیس کرپشن سے متعلق کہا ہے کہ کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلئے تھانوں میں کیمرے نصب کیے اور کرپٹ اہلکاروں کو محکمہ پولیس نے فارغ کیا،

فردوس عاشق اعوان نے پولیس میں کرپشن روکنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تھانوں کو سیاست سے پاک کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سزا اور جزا کا عمل آئی جی پنجاب کی قیادت میں جاری ہے لیکن کرپٹ اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے فارغ کیا ہے اور کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے تھانوں میں کیمرے نصب کیے ہیں، تاکہ کرپشن کو روکنے کےلئے اقدامات کیے جاسکیں،معاون خصوصی نے راہزنی کی وارداتوں سے متعلق کہا کہ کرونا میں ڈاکوں کی چاندی ہوئی ہے، سیالکوٹ میں کرائم ریشو بڑھا ہے،فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آسمان سے اتری کوئی انوکھی چیز نہیں،یہ کیسے لیڈر ہیں جو اندھیرے میں پردیس عید گزارنے جاتے ہیں،

باالآخر انہیں رات کے اندھیرے میں بھاگنے کی کیا ضرورت پڑی، یہ صرف اپنے اور خاندان کے مفادات کو تحفظ دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی طریقہ اختیار کرتی ہے کیوں کہ وہ ایک آزاد ادارہ ہے اور قانون کی پاسداری کرتا ہے، جسے نیب پر اعتراض ہے وہ عدالت سے رجوع کرے۔