فواد چوہدری 180

پی ٹی آئی حکومت ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی‘ فواد چوہدری

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی‘ کرپشن کے خلاف حکومت کے اقدامات جاری رہیں گے‘ بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے‘

اب تحریک انصاف کی کامیابی میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات تحریک انصاف امریکہ کے رہنما مرزا خاور بیگ اور ان کے بھائی پی پی 35سیالکوٹ سے پارٹی کے سابق امیدوار مرزا دلاور بیگ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالا جارہا ہے۔

کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے ملک کا ساتھ دیا اور تحریک انصاف کے لئے بھی اوورسیز پاکستانیز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بیرون ملک پاکستانیوںکو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا چارج سنبھالنے کے بعد اس وزارت کی پہچان ہوئی ہے اور بڑے اہم کام ہم نے کئے ہیں۔ (

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں