گورنر پنجاب

پی ٹی آئی حکومت صوبے میں مضبوط، پائیدار اور موثر بلدیاتی نظام لا رہی ہے،گورنر پنجاب

شیخوپورہ (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں مضبوط، پائیدار اور موثر بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عوام کو گراس روٹ لیول پر فائدہ ہو گا اور اس نظام سے اور مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور حقیقی نمائندوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی شیخوپورہ کے ضلعی صدر کنور عمران سعید، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب رانا علی سلمان خاں، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار رانا زاہد محمود خاں ایڈوکیٹ کے ساتھ گورنر ہاس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد سرور نے ضلعی صدر کنور عمران سعید ودیگر عہدیداران کی پارٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کسی بھی پارٹی کا سرمایہ اور اثاثہ ہوتے ہیں ضلعی تنظیموں اور کارکنان کی سیاسی قوت اور ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے

گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہ ہے شہباز لیگ اور نواز لیگ کا الگ الگ نظریہ ہے نواز شریف اور علی زرداری کا مستقبل کی سیاست میں کوئی جگہ نہ ہے پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔