فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی و خوش حالی کی نئی راہیں کھولنے جارہی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کپتان کشمیریوں کی آن، شان اور جان بن چکے ہیں، کشمیرکے ووٹرز کا رجحان صرف پی ٹی آئی کی طرف ہے ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج اہلیان آزاد کشمیر کی تقدیر بدلنے کادن ہے۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی و خوش حالی کی نئی راہیں کھولنے جارہی ہے۔ اس پار کے کشمیریوں نے جس طرح وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیا اورانہیں اپنا سفیر بنایا آج اِس پار کے کشمیری بھی اپنے کپتان کوسرخرو کرنے جا رہے ہیں۔

کشمیر صرف کپتان کا ہوچکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کپتان کشمیریوں کی آن، شان اور جان بن چکے ہیں۔ آج آزاد کشمیر میں باری باری کا کھیل کھیل کر لوٹ مار کرنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیری آج مودی کے یار کو نشان عبرت بنارہے ہیں۔ کشمیرکے ووٹرز کا رجحان صرف پی ٹی آئی کی طرف ہے۔ آزاد کشمیر میں آج بلا ہی بلا نظر آرہا ہے۔