منہ کھول دیئے

پی سی ٹی بی نے بورڈ ممبران پر خزانے کے منہ کھول دیئے

شہبازاکمل جندران۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ ممبران پر نوازشات کی بارش کر دی گئی۔دو برسوں میں میٹنگ اٹینڈ کرنے کا HONORARIA پانچ ہزار سے بڑھا کر سات ہزار اور پھر 15 ہزار روپے فی کس کر دیا گیا۔

بورڈ کی ایک میٹنگ پر لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ ہونے لگے۔

کریکولم کا مطلب کیا ہے۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ بھی لاعلم نکلا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور ہر طرح سے بورڈ ممبران کو خوش رکھنے کی کوشش میں جتے رہتے ہیں ۔

بتایاگیاہے کہ 24 اگست 2020 کو بورڈ کی 71 ویں میٹنگ میں ایک میٹنگ اٹیند کرنے کے عوض فی کس آنریریا 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 7ہزار وپے کر دیا گیا اور اب 15 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اور جواز پیش کیا گیا ہے کہ کئی اداروں میں بورڈ ممبران کو 20 ہزار روپے فی کس تک آنریریا دیاجاتا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ بورڈ ممبران کایہ فیصلہ پی سی ٹی بی پر بوجھ ہے تاہم ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور اس کی کچھ پرواہ نہیں کر رہے