پاکستان کرکٹ بورڈ 35

پی سی بی کا شعبہ میڈیکل میں نئی بھرتیوں کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شعبہ میڈیکل کو جدید اور وسیع کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ، جس کے تحت نئی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا۔بورڈ کے مطابق شعبہ میڈیکل میں سینئر اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی تقرریاں کی جائیں گی.

جبکہ سینئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی اسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔پی سی بی نے ان آسامیوں کے لیے اہل اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جنہیں 24اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شعبہ میڈیکل کی ذمہ داری پہلے ہی ڈاکٹر جاوید مغل کو سونپی جا چکی ہے، جو اس شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں