پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 10 مئی کو مکمل ہوگیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 10 مئی کو مکمل ہوگیا، رجسٹریشن کے عمل میں 4,400 سے زیادہ تعلیمی اداروں نے دلچسپی لی،کل 2,939 اسکولز، 1474 کالجز اور 58 خواتین کے کالجز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

اگلے مرحلے میں میں پی سی بی رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی چھان بین کرے گا۔ خواتین کے کالجوں میں سندھ کے 26 اور پنجاب کے 25 کالجوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ پانچ کا تعلق خیبر پختونخوا سے اور ایک فاٹا سے ہے۔ پنجاب سے 1,218 اسکولز ، سندھ سے 777، کے پی کے سے 419، بلوچستان سے 293، فاٹا سے 111، اسلام آباد سے 103 اور آزاد جموں و کشمیر سے 18 اسکول رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پی سی بی کا مقصد پاکستان بھر میں باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو تلاش کرنا اور انہیں مستقبل میں کھیل کو بطور پروفیشن اختیار کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔