ملتان سلطانز 23

پی سی بی نے ملتان سلطانز سے متعلق بیک اپ پلان بنالیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز سے متعلق بیک اپ پلان بنالیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی رکنیت منسوخی کی صورت میں نئے مالک کو جلد فائنل کیا جائیگا، پی سی بی ایک سے دو سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے میں ہے، ان سرمایہ کاروں نے ملتان سلطانز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی موجودہ مینجمنٹ سے معاملات طے نہ ہوئے تو فرنچائز فروخت کی جائیگی، پی سی بی ویلیو ایشن عمل کے قریب کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتا جس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو۔

یاد رہے کہ پی سی بی اور ملتان سلطانز کی موجودہ مینجمنٹ کے درمیان کئی معاملات میں تعلقات خراب ہوچکے ہیں، پی سی بی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز مینجمنٹ کیخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر قانونی نوٹس بھیجا تھا۔اس قانونی نوٹس کے ذریعے فرنچائز کی رکنیت منسوخ کرنیکا عندیہ دیا گیا تھا لیکن ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس گزشتہ روز پھاڑ دیا تھا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں