پی سی بی 158

پی سی بی نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔پی سی بی نے ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکانٹ بنالیا ہے جس پر کافی ویڈیوز شیئر کردی گئی ہیں۔ٹک ٹاک پر موجود پی سی بی کے اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے میچز سمیت کرکٹرز کی ویڈیوز شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کی ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں لائک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے اپنے اکائونٹ سے ابھی تک کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں