لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر حسن علی کو علاج کی مکمل یقین دہانی کروادی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے فاسٹ بولر حسن علی سے انجری کے معاملے پر رابطہ کرلیا ہے جس دوران انہیں علاج کی یقین دہانی کروائی گئی،فاسٹ بولر کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروایا جائے گا جبکہ انکی سرجری رواں ماہ اگست میں ہونے کا امکان ہے،
حسن علی پی سی بی کے خرچے پر انگلینڈ کیلئے 25یا 26اگست کو روانہ ہوں گے،یاد رہے کہ حسن علی کاﺅنٹی سیزن کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فاسٹ بولر سرجری کے بعد 3سے 4ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے،فاسٹ بولر کی حسن علی دسمبر سے کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے تاہم بعدازاں انہیں ری ہیب مکمل کرنا پڑے گا۔