لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جانے کیخلاف اپیل کردی جس میں پی سی بی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹس کے طریقہ کار کے برعکس پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے غیر معیاری قرار دے کر ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جانے کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اپیل کردی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ راولپنڈی پچ کو طریقہ کار کے برعکس ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا راولپپنڈی اسٹیڈیم کی پچ میں باؤنس ناہموار نہیں تھا۔پی سی بی کے مطابق اوسط سے کم درجے کی قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ سمیت سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی